منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سانحہ پشاور پر قومی سطح پر 3 روزہ سوگ کا اعلان

datetime 16  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور۔۔۔وزیر اعظم نواز شریف نے سانحہ پشاور پر قومی سطح پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومت نے بھی صوبائی سطح پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سوگ کے دوران اہم سرکاری، نیم سرکاری اور خود مختار قومی اداروں کی عمارات پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بھی سانحے پر 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے اور اس دوران خیبر پختونخوا، سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر سمیت ایم کیوایم کے ملک بھر میں موجود ذونوں ، ضلعی دفاتر ، سیکٹرز اور یونٹس پر تنظیمی سر گرمیاں معطل رکھی جائیں گی جب کہ ایم کیوا یم کے مرکز نائن زیروسمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔دوسری جانب وزیر اعظم نواز شریف ، ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری، تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان،، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان، مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت، عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری اور جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سمیت ملک کی دیگر سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں نے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پشاور کے ورسک روڈ پر واقع پاک فوج کے زیر انتظام اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 123 بچوں سمیت 126 افراد جام شہادت نوش کرچکے ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…