منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آخری دہشت گرد کا خاتمہ تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، نواز شریف

datetime 16  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں سے کسی صورت ہار نہیں مانیں گے اور جب تک آخری دہشت گرد کا خاتمہ نہیں کرلیتے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔پشاور پہنچنے پر وزیر اعظم کو اسکول سانحے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جس کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پشاور اسکول کا واقعہ ظلم کے ساتھ ساتھ سفاک دہشت گردوں کی بزدلی کا بھی ثبوت ہے اور ایسے نازک موقع پر قوم کا اتحاد اور یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے، پوری قوم مل کر دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملائی گی اور جب تک ملک کو دہشت گردی سے پاک نہیں کردیتے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے افواج پاکستان کے ساتھ ملک کر آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ شروع کیا ہے جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دہشت گردی کو ملک سے پوری طرح ختم نہیں کردیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے اور یہ مرحلہ بھی جلد مکمل ہوجائے گا۔دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی اسکول سانحے کے بعد اپنا دورہ کوئٹہ مختصر کرکے ہنگامی طور پر پشاور روانہ ہوگئے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…