منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کے جمہوری ادارے طوفان کا مقابلہ کررہے ہیں۔امریکہ

datetime 15  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
واشنگٹن۔۔۔۔ امریکا نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مظاہروں نے پاکستان کے جمہوری اداروں کیلئے چیلنج کھڑا کردیا ہے اور جمہوری ادارے طوفان کا مقابلہ کررہے ہیں۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاک افغان امور جیرٹ بلینک نے کانگریس کی سب کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی صورتحال پر تفصیلی بیان د یتے ہوئے کہا کہ مستحکم،خوشحال پاکستان دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، پاکستان کا خطے میں تعمیری کردار اور بھرپور اثر ہے، پاکستان نے جمہوری اور اقتصادی طور پر پیش رفت کی ہے، اس کے ادارے اپوزیشن کے ملک گیر احتجاج کے چیلنج کا مقابلہ کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ناقص کارکردگی پر تنقید کرنا تو ا سان ہے لیکن اس کی کامیابیاں بھی اتنی ہی ا سانی سے نظر انداز کردی جاتی ہیں، پاکستان نے وزیرستان میں وسیع ا پریشن کے ذریعے عسکریت پسندوں کی کارروائیوں پر قابو پالیا ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون جاری رکھے گا، جان کیری پاکستان کے ساتھ بات چیت کاانتظار کر رہے ہیں اوروہ ا ئندہ برس پاکستان کا دورہ کریں گے۔جیرٹ بلینک نے مزیدکہاکہ پاکستان کے ساتھ تعمیری بات چیت کے مثبت نتائج برا مد ہوئے ہیں اورقومی سلامتی پالیسی کے تحت پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھاجائے گا، پاکستان نے اقتصادی اور جمہوری میدانوں میں ترقی کی ہے، دوطرفہ تعلقات میں فروغ سے دونوں ممالک باہمی سلامتی کیلیے عملی اقدامات کر سکتے ہیں۔

 



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…