ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

لاہور میں 18 اہم مقامات پر پی ٹی ا ئی کارکنوں کے دھرنے جاری

datetime 15  دسمبر‬‮  2014 |

لاہور۔۔۔۔۔تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی دھاندلی کے خلاف پلان سی کے تحت فیصل اباد اور کراچی کے بعد اب لاہور میں احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ شہر کے 18 اہم مقامات پر پی ٹی ا ئی کارکنوں کے دھرنے جاری ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر صبح 7 بجے ہی کارکنوں نے اہم مقامات پر ٹائر نذر اتش کر کے دھرنا دینا شروع کردیا جب کہ کارکنوں نے سڑکوں کو بلا ک کردیا۔ پی ٹی ا ئی کارکنوں کی جانب سے گلبرگ ، مغل پورہ، جی ٹی روڈ ،مال روڈ،شالیمار روڈ، والٹن روڈ، راوئیونڈ اور ملتان روڈ، پی ایم جی، چوک یتیم خانہ، شاہدرہ موڑ، ٹھوکر نیاز بیگ پر دھرنا دیا جارہا ہے جس کے باعث شہر کی سڑکیں سنسان ہوگئیں، پارٹی کے صوبائی صدر اعجاز چوہدری کی قیادت میں ناصر باغ پر دھرنا جاری ہے جب کہ دھرنے میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے میٹرو بس سروس کے ٹریک پر ٹائر جلا کر بس سروس بند کردی جب کہ قلعہ گوجر سنگھ میں کوئین میری کالج اورانفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں آج ہونے والا پرچہ ملتوی کردیا گیا، اسی طرح سرکاری دفاتر اور سرکاری اسکولوں میں حاضری معمول سے کم ہے۔ دوسری جانب صوبائی حکومت کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے شہر بھر میں 20 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ معطل اہلکاروں کو بھی صرف ا ج کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے18 پوائنٹس بندکرنیکی یقین دہانی کرائی تھی مگر26 بند کر دیے گئے ہیں تاہم 26 پوائنٹس کے علاوہ پورے لاہور میں ٹریفک رواں دواں ہے جب کہ موٹرسائیکل سواروں کوگزرنیکی جگہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورت حال کنٹرول میں ہے، پریشانی کی ضرورت نہیں اور کوشش کر رہیہیں کہ کہیں مسلم لیگ (ن) اورپی ٹی آئی کیکارکن گتھم گتھا نہ ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…