ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کل لاہور میں گلو بٹوں کو چھوڑا گیا تو کارکن لڑنے کو تیار ہیں، عمران خان

datetime 14  دسمبر‬‮  2014 |

اسلام ا باد۔۔۔۔چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر کل لاہور میں مظاہرین پر گلو بٹوں کو چھوڑا گیا تو کارکن لڑنے کو تیار ہیں اور کسی بھی حرکت کا بھرپورجواب دیا جائے گا جب کہ حکومت سے مذاکرات کے لئے ایم او یو تیار کرلیا اوراسی کو سامنے رکھتے ہوئے بات چیت کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین اور اسد عمر پر مشتمل تحریک انصاف کا وفد وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کرے گا اور جہاں سے مذاکرات کا سلسلہ ٹوٹا تھا وہیں سے بات ا گے بڑھے گی اور اس حوالے سے ہنگامی بنیاد پر بنائے گئے ایم او یو پر حکومت سے دستخط لئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے باعث پیدا ہونے والی عوامی مشکلات کا احساس ہے تاہم حکومت سے مذاکرات وہیں سے دوبارہ شروع کریں گے جہاں بات چیت کا سلسلہ ٹوٹا تھا اور اگر حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنادیا تو ملک بند کرنے کی کال واپس لے لیں گے۔سربراہ تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ لاہور کے عوام کل کا احتجاج کامیاب بنانے میں ساتھ دیں اور تاجروں سے اپیل ہے کہ ایک دن کی قربانی دیں، ہوسکتا ہے کہ ایک دن کی قربانی سے ملک میں حقیقی تبدیلی دکھائی دے۔ انہوں نے پنجاب حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر کل لاہور میں مظاہرین پر گلو بٹوں کو چھوڑا گیا تو کارکن لڑنے کو تیار ہیں اور کسی بھی حرکت کا بھرپورجواب دیا جائے گا، ہم نے چار حلقوں میں دھاندلی کو چیلنج کیا جن کے نتائج ا?نا شروع ہوگئے ہیں اگر حکومت چاہتی تو ایک ہفتے میں سب کچھ سامنے ا?جاتا لیکن اس عمل میں ڈیڑھ سال لگ گیا اور اب کسی کو شک نہیں ہونا چاہیئے کہ حکومت اب دھاندلی چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے کے لئے کوششیں نہیں کررہی بلکہ چاہتے ہیں کہ انتخابات 2013 کے دوران عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور انہیں عبرت ناک سزا دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کے حوالے سے حکومت کو چار حلقے کھولنے کا کہا اور ان چار حلقوں سے میں وزیراعظم نہیں بن جاتا تاہم حکومت نے دھاندلی چھپانے کے لئے سرد مہری کا مظاہرہ کیا جسے جلد اس کے کئے کی سزا ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…