منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

دل کی دھڑکنوں سے پہچان کرنے والا آلہ تیار کر لیا گیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟ جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 14  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹورنٹو: ایک طرف ٹیکنالوجی کی ترقی نے انگلیوں کے پرنٹ اور پاس ورڈز کو بھی غیر محفوظ بنادیا ہے تودوسری جانب اسی ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اس کا بھی توڑ نکال لیا ہے اور ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو  دل دھڑکنوں کی مدد سے سوچ اور جھوٹ کو لمحوں میں سامنے لے آئے گا۔

بائیو میٹرک ٹیکنالوجی کے ماہرین پر مشتمل کینیڈین کمبپنی  نے ’دی نیمی‘ نامی آلے کو تیار کیا ہے جوہاتھ کی کلائی پر پہنا جائے گا یہ آلہ دل کی دھڑکنوں کی پیمائش کرے گا اور مطلوبہ شخص کی تصدیق کردے گا۔ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کرل مارٹن کا کہنا ہے کہ فنگر پرنٹس سے پہچان کا طریقہ اب غیر محفوظ ہوگیا ہے کیونکہ آپ کہیں بھی اپنی فنگر پرنٹس کوچھوڑ کر آسکتے ہیں جسے مارکیٹ میں موجود آلات سے بآسانی نقل کیا جاسکتا ہے اور آپ کا ذاتی ڈیٹا تک کوئی بھی رسائی حاصل کرلیتا ہے۔

چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ کیونکہ ہر انسان کی دل کی الیکٹریکل پلسز مختلف ہوتی ہے اسی لیے جعل سازی کے توڑ کیلئے آلے میں لگا سینسر دل کی الیکٹریکل دھڑکنوں کو پڑھے گا اور اسے میچ کرے گا اور مستقبل میں آپ کو اپنی تصدیق کے لیے کسی اور چیز کی ضرورت نہیں ہوگی، اس آلے کی مدد سے چند لمحوں میں ہی جانچ کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ کمپنی ماہرین کے مطاق اس آلے کی مدد سے لوگوں کو اپنے کریڈٹ کارڈ سے رقم نکلوانے کے لیے  پن کوڈ کی بھی ضرورت نہیں ہوگی اور کلائی میں موجود بینڈ کے ذریعے باآسانی اپنی شناخت کرائی جاسکتی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…