منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

ہر عروج کو زوال ہے۔۔ خواجہ سعد رفیق کو ہے پڑنے والی ایک بڑی مشکل

datetime 13  دسمبر‬‮  2014 |

لاہور: نادرا نے لاہور سے کامیاب ہونے والے (ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے 125 کے 5 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرادی ہے جس کے تحت حلقے میں کئی جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں ۔

 الیکشن ٹریبونل نے عام انتخابات میں لاہور سے کامیاب ہونے والے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں نادرا نے حلقے کے 5 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائی۔

الیکشن ٹریبونل کو دی گئی نادرا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 کے 5 پولنگ اسٹیشنز 5،6،98،107،110 میں 1254 ووٹ ڈالے گئے جنہیں تصدیق کے لیے بھجوایا گیا جن میں سے 280 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ نادرا کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کاؤنٹرز فائل پر شناختی کارڈ کے جعلی نمبر پائے گئے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشن نمبر 6 میں کئی جعلی ووٹ بھی ڈالے گئے ہیں۔

دوسری جانب وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ این اے 125 کے 5 پولنگ اسٹیشنز پر نادرا کی رپورٹ تحریک انصاف کے جیتے ہوئے پولنگ اسٹیشنز سےمتعلق ہے، ان پولنگ اسٹیشنز پر تحریک انصاف نے 2934 اور (ن) لیگ نے 1334 ووٹ حاصل کیے اس لیے اس پر پی ٹی آئی کا شور شرابہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیتنے والے کو ہی بے ضابطگی کا ذمے دار ٹھہرانا ہے تو تحریک انصاف ان پولنگ اسٹیشنز پر جعل سازی کی مجرم ہے جبکہ ہم ایک سے زیادہ ووٹ ڈالنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 125 سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حامد خان نے الیکشن میں شکست پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد دونوں امیدواروں کی مشاورت سے حلقے کے پانچ پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹوں کی تصدیق کرائی گئی ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…