منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مذاکرات کا سلسلہ وہاں سے شروع ہوگا جہاں سے ٹوٹا تھا، احسن اقبال

datetime 11  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد۔۔۔۔وفاقی وزیربرائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مذاکرات کا سلسلہ وہاں سے شروع ہوگا جہاں سے ٹوٹا تھا اور پی ٹی ا ئی مسئلے کے حل کے لئے ایک قدم ا گے بڑھی تو حکومت 2 قدم بڑھے گی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اس لئے تحریک انصاف سے اپیل کرتا ہوں کہ انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لئے اپنے نمائندے بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی مفاد کے لئے ملک کے امن و استحکام کو داؤ پر نہیں لگانا چاہتے، امید ہے کہ مذاکرات کے ذریعے سیاسی بحران پر قابو پالیں گے، ملک کو اس وقت عمران سمیت تمام سیاستدانوں کی ضرورت ہے اور ملک کو ا گے لے جانے کے لئے اجتماعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کوئی سیاسی رہنما تنہا ملک کے مسائل ختم نہیں کرسکتا اور تمام جماعتیں انتخابی اصلاحات چاہتی ہیں جس پر کسی کو اختلاف نہیں جب کہ حکومت قومی اتفاق سے انتخابی اصلاحات مکمل کرنا چاہتی ہے اس لئے تحریک انصاف انتخابی اصلاحات کے لئے فوری قدم بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو غربت، جہالت اور دہشتگردی کے خلاف کام کرنا چاہیئے، سڑکوں پر لڑنے کا فائدہ دشمن اٹھائیں گے اس لئے پڑھے لکھے نوجوانوں کو انتہا پسند بنانے سے گریز کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…