منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پلان سی کب ختم کرنا ہے؟عمران خان نے بتادیا، جاننے کیلئے کلک کریں

datetime 11  دسمبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن انتخابی دھاندلی کی جیسے ہی تحقیقات شروع کرے گا ہم پلان ’’سی‘‘ ختم کردیں گے تاہم دھرنا کمیشن کے فیصلے تک جاری رہے گا۔

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے حکومت کی جانب سے غیر مشروط مذاکرات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلم لیگ (ن) سنجیدگی سے مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ہم بھی تیار ہیں لیکن بات  وہیں سے شروع کی جائے جہاں ختم ہوئی، مسلم لیگ (ن) نے دباؤ کے باعث مذاکرات کی دعوت دی اور میں گزشتہ 2 ماہ سے ٹیلی فون کا منتظر تھا لیکن آج دعوت دی گئی تاہم ہمارا پروگرام شیڈول کے مطابق چلے گا اور جس دن جوڈیشل کمیشن اپنا کام شروع کردے گا ہم پلان ’’سی‘‘ ملتوی کرکے شہروں میں احتجاج ختم کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  ہم شہروں کو بند کرانا اور معیشت کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے لیکن انصاف کے حصول کے لئے ہمارے پاس احتجاج اور دھرنے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن 24 گھنٹے میں تشکیل دیا جاسکتا ہے اور اگر حکومت سنجیدہ ہے تو کراچی احتجاج سے قبل جوڈیشل کمیشن تشکیل دے لیکن دھرنا تحقیقات کے دوران بھی جاری رہے گا اور اس وقت ختم ہوگا جب کمیشن کا فیصلہ سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں خیبر پختونخوا میں دھاندلی کا الزام لگانے والے اسفند یار ولی اور افتخار حسین بتائیں کہ صوبے کے کس حلقے میں دھاندلی ہوئی، اگر خیبر پختونخوا میں دھاندلی ہوئی تھی تو اسفند یار ولی اور افتخار حسین نے مینڈیٹ کیوں قبول کیا اور وہ اس پر اب تک خاموش کیوں ہیں، آج بھی وہ صوبے کے جس حلقے میں کہیں گے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرادیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…