اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت پُرانی ڈگر پر واپس آگیا، پاکستان سے خوف سر چڑھ کر بولنے لگا۔

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلور: بھارت میں نریندرمودی کی انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی  حکومت آنے کے بعد سے اس کے رہنماؤں نے پاکستان کے خلاف الزام تراشی اوربیان بیازی  کی ایک مہم چلا رکھی ہے جس میں اس کی فوج بھی کسی سے پیچھے نہیں۔

بنگلور میں  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ایئر چیف مارشل اروپ راہا نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کا حصہ ہونے کے باوجود پاکستان دہشت گردی کا مرکز ہے جہاں دہشت گردی کی کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد وہاں سے بھی بھارت کو خطرات لاحق ہوجائیں گےجب کہ داعش کی مغربی ایشیا میں بڑھتی ہوئی طاقت بھی بھارت کے لیے ایک چیلنج ہے، ان تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھارت کو خصوصی منصوبہ بندی اور حکمت عملی اپنانا ہوگی اور خاص طور پر فضائی طاقت میں اضافہ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔

بھارتی ایئرچیف کی ہرزہ سرائی یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ چین کوبھی خطے کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت بھارت کے لیے  خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی ماہرین کا تجزیہ ہے کہ چین آئندہ 35 سال کے دوران بڑے معرکے کی تیاری کر رہا ہے اوروہ چاہتا ہے کہ 2050 تک تائیوان ، جنوبی تبت، جنوبی جزائر پر قبضے کے ساتھ جاپان ، روس اور منگولیا میں اپنے کھوئے ہوئے علاقے واپس حاصل کرلے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…