نئی دہلی۔۔۔۔بھارت نے اپنے جرائم پر پردہ پوشی کے لئے پاکستان پر بے بنیاد الزام لگانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 2 روز قبل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے قافلے پر حملے میں پاکستان کے ریاستی اداروں کو ملوث قرار دیا ہے۔بھارتی ریاست آسام کے شہر گوہاٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے روایتی الزام تراشی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، پاکستان نے مقبوضہ وادی کے قصبے ارنیا میں دو روز قبل بھارتی فوج پر حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر ریاستی عناصر کی کارروائی قرار دیا ہے، درحقیقت اس میں پاکستان کے ریاستی عناصر ملوث تھے۔راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ داعش اب دنیا کے تمام ممالک کے لئے بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے اور انتہائی خطرناک بات یہ ہے کہ نوجوانوں کا ایک بڑا حصہ اس تنظیم کے نظریات کا حامی ہے۔ بھارتی حکومت کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو اپنے ملک میں قدم جمانے نہیں دے گی اور ان کا پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا۔
بھارت نے ہمیشہ کی طرح مقبوضہ کشمیر میں فوجی قافلے پر حملے کا الزام پاکستان پر لگا دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































