جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

بالی وُڈ اسٹارز کے نام پر منسوب کچھ حیرت انگیز چیزیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا بھر میں فنکاروں کو ان کی کامیابی پر ہر طرح کی عزت، شہرت اور مالی کامیابی ملتی ہے مگر کئی بار انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کسی گلی، سڑک وغیرہ کو بھی ان کے نام سے منسوب کردیا جاتا ہے مگر کچھ ستارے ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے نام پر کچھ ایسی چیزیں منسوب کردی جاتی ہیں جو انتہائی حیرت انگیز ہوتی ہیں۔

ان میں صرف ہولی وڈ نہیں بلکہ بولی وڈ کے اسٹارز بھی شامل ہیں جن کے نام سے منسوب چیزوں کے بارے میں جاننا واقعی دلچسپ ثابت ہوگا۔

سلمان خان

اداکار سلمان خان عام لوگوں میں بہت پسند کیے جاتے ہیں بلکہ کچھ پرستار تو ان کی پوجا تک کرتے ہیں، وہ صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک میں بھی انتہائی مقبول ہیں جس کا ثبوت یہ ہے کہ ترکی میں ایک کیفے کو ان کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے، درحقیقت فلم ‘ایک تھا ٹائیگر’ کی شوٹنگ کے دوران 2012 میں سلمان ترکی کے ایک کیفے میں روزانہ جایا کرتے تھے اور اس دوران انہیں لگا کہ اس جگہ میں کچھ بہتری کی ضرورت ہے جس کے لیے انہوں نے چند تجاویز بھی پیش کیں اور وہ کام بھی کرگئیں، جس کے بعد کیفے ڈیل مار کا نام تبدیل کرکے ‘سلمان خان کیفے’ رکھ دیا گیا تاکہ ان کی مدد کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔

شاہ رخ خان

بولی وڈ کے کرشماتی کنگ خان شاہ رخ صرف دلوں کے ہی بادشاہ نہیں بلکہ وہ دنیا بھر میں سب سے مقبول انڈین اداکار بھی مانے جاتے ہیں اور 2009 میں ان کی 44 ویں سالگرہ کے موقع پر ‘چاند کے ایک ٹکڑے’ کو ان کے نام سے منسوب کیا گیا، جنوری 2010 کو انٹرنیشنل لونر جیوگرافک سوسائٹی نے شاہ رخ خان کے نام پر یہ ٹکڑا کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا فیصلہ 2 نومبر 2009 کو شاہ رخ خان کی 44 ویں سالگرہ پر کیا گیا۔

مادھوری ڈکشت

اپنی مسکراہٹ سے کروڑوں دلوں پر بجلیاں گرانے والی مادھوری کے نام پر جون 2012 میں ‘ستاروں کا ایک جھرمٹ’ منسوب کیا گیا، اس سلسلے میں دی ایمپریس نامی ایک گروپ نے مادھوری سے مل کر سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا جس کو دیکھ کر وہ حیران رہ گئیں اور اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرنے پر مجبور ہوگئیں جن کی بدولت انہیں یہ اعزاز حاصل ہوا۔

سنجے دت

تاہم سڑکیں، گلیاں، کیفے یا خلائی جگہیں ہی نہیں کچھ ایسی چیزیں بھی اسٹارز کے نام سے منسوب ہوتی ہیں جو حیران کردیتی ہیں جیسے کوئی پکوان اور ایک ‘مزیدار دار چکن پکوان’ سنجے دت کے نام سے منسوب ہے، ممبئی کے ایک نور محمد ہوٹل کے مالک نے چکن ڈوسا کی ایک ڈش سنجے دت کے نام بطور شکریہ تیار کی، کیونکہ اس ڈش کو بنانے کی ترکیب بولی وڈ کھل نائیک نے دی تھی جو انتہائی مقبول ہوئی۔

امیتابھ بچن

بولی وڈ میگا اسٹار کی شخصیت کو دیکھتے ہوئے یہ حیرت کی بات نہیں کہ ان کے نام سے کوئی چیز منسوب ہو تاہم ان کے حصے میں ایک آبشار اور ایک مندر آیا وہ ضرور حیرت انگیز ہے، امیتابھ کے نام پر مشہور یہ آبشار ریاست سکم کے شمال میں واقع ہے اور اسے ‘امیتابھ بچن فالز’ کہا جاتا ہے جبکہ کولکتہ کا ایک مندر بھی بگ بی کے نام سے منسوب ہے جس نے امیتابھ بچن کو کافی شرمندہ بھی کیا تھا کیونکہ وہ خود کو اتنا بڑا انسان نہیں سمجھتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…