اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

شدت پسند تنظیمیں صرف امریکہ نہیں بلکہ پاکستان کے لئے بھی خطرہ ہیں،امریکی دفتر خارجہ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2014
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
واشنگٹن۔۔۔۔ امریکا نے وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان پرردعمل میں کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور حقانی نیٹ ورک سمیت تمام شدت پسند تنظیمیں صرف امریکا کے لئے نہیں بلکہ پاکستان اور پورے خطے کے لئے بھی خطرہ ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان جیف راتھکی کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کئی برسوں سے پاکستانی حکومت کو اپنے نکتہ نظر سے آگاہ کرتی رہی ہے کہ پاکستانی طالبان اور حقانی نیٹ ورک سمیت تمام شدت پسند گروپ امریکا اور پاکستان سمیت خطے کی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہیں۔ یہ انتہائی اہم ہے کہ ان شدت پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کی جائیں۔ یہی پیغام ہم امریکا کے دورے پر آئے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کو بھی دیں گے۔جیف راتھکی کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کو پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ ان کی حکومت تمام شدت پسند تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے گی۔ اس کے علاوہ ہم پاکستان کی جانب سے سرتاج عزیز کے بیان کی وضاحت کا خیر مقدم کرتے ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف ہے اور شمالی وزیرستان میں تمام دہشت گرد گروہوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور اور قومی سلامتی سرتاج عزیز نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’انھیں کیوں نشانہ بنائیں جو ہمارے لئے خطرہ نہیں؟۔ وزارت خارجہ نے ان کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور آپریشن ضرب عضب میں دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہو رہی ہے۔

Back to Conversion Tool



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…