لندن: چیف ا ف ا رمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے لیے افغان سرحدی علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مشکلات درپیش ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کا ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے کہنا ہے کہ ارمی چیف نے امریکی حکام سے کہا کہ بھارت کی طرف بیان بازی اور سرحد پر کارروائی دہشتگردوں کے خلاف جاری ہماری مہم پراثرانداز ہو رہے ہیں، پاکستان نے اپنی مغربی سرحد پر ایک لاکھ چالیس ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں اور انہیں یہ یقین دلایا گیا تھا کہ مشرق میں بھارت سے متصل سرحد پر امن رہے گی تاہم بھارت کی کارروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردی کے خلاف جاری مہم متاثر ہورہی ہے۔واضح رہے پاکستان اور بھارت کے درمیان ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کئی ہفتوں سے جاری ہے جس کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں دونوں جانب سے اب تک کم از کم 19 افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔۔
بھارت کے باعث شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مشکلات ہیں،جنرل راحیل شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
رابی پیرزادہ نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، خوبصورت تصاویر وائرل
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































