پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملائیکااروڑا اور ان کے بیٹے کے ایک دوسرے بولڈ سوالات کی ویڈیو وائرل ،شدید تنقید کا سامنا

datetime 22  اپریل‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی فٹنیس ڈیوا کہلانے والی اداکارہ ملائیکا اروڑا سے بیٹے کی جانب سے شادی کب کرنے اور والدہ کی جانب سے بیٹے سے انتہائی ذاتی سوال کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔بولی وڈ اداکارہ اور ان کے نوجوان بیٹے ارہان خان کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ان کی جانب سے حال ہی میں یوٹیوب پر ریلیز کیے گئے شو کی ہے، جس میں اداکارہ اور ان کے بیٹے کو انتہائی ذاتی باتیں کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ملائیکا اروڑا کے بیٹے ارہان خان نے ڈمب بریانی کے نام سے حال ہی میں یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے، جس کی ابتدائی ویڈیوز میں وہ اپنی والدہ اور والد سمیت اپنے چچا یعنی سہیل خان سے بھی بات کرتے دکھائی دیں گے۔علاوہ ازیں انہیں ویڈیوز میں اپنے قریبی دوست اور ان کی والدہ کو بھی ایک دوسرے سے انتہائی ذاتی سوال کرتے دیکھا گیا۔ارہان خان کی جانب سے والدہ ملائیکا اروڑا کے ساتھ دو دن قبل ہی یوٹیوب پر ویڈیو ریلیز کی گئی، جس میں دونوں ایک دوسرے سے انتہائی ذاتی اور بولڈ سوال کرتے دکھائی دیے، جس پر دونوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

ماں اور بیٹے کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں بیٹے نے والدہ کا ہاتھ دیکھنے کے بعد ان سے سوال کیا کہ وہ کب، کن سے اور کہاں شادی کر رہی ہیں؟بیٹے کے سوال پر اداکارہ نے کوئی جواب نہیں دیا اور بات کو گول کر گئیں، اس کے بعد والدہ نے بھی بیٹے سے انتہائی ذاتی سوال کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے بیٹے سے سوال کیا کہ انہوں نے اپنا کنوارپن کب ختم کیا؟والدہ کے انتہائی ذاتی سوال پر ارہان خان خوشگوار حیرت کا شکار ہوئے، تاہم اس سے قبل کہ وہ والدہ کو جواب دیتے، ملائیکا اروڑا نے ہی انہیں کہا کہ وہ اس سوال کا جواب نہیں جاننا اور سننا چاہتیں۔

دونوں ماں اور بیٹے کی جانب سے ایک دوسرے سے انتہائی ذاتی اور بولڈ سوالات کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، تاہم بعض لوگوں نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں اگر دوسروں کے ساتھ کی جا سکتی ہیں تو اہل خانہ کے ساتھ کیوں نہیں؟یہاں یہ بات یاد رہے کہ ملائیکا اروڑا کو ارہان خان پہلے شوہر ارباز خان سے ہیں، جن سے ان کی 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔خیال رہے کہ ملائکا اروڑا نے پہلی شادی اداکار ارباز خان سے کی تھی، دونوں نے 1998 میں شادی کی تھی، دونوں کی شادی تقریباً 20 سال تک چلی، تاہم 2017 میں 7 سال قبل ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔طلاق کے 6 سال بعد گزشتہ برس ارباز خان نے دوسری شادی کرلی تھی، تاہم ملائیکا اروڑا نے تاحال شادی نہیں کی اور خبریں ہیں کہ وہ اداکار ارجن کپور سے تعلقات میں ہیں اور ان سے مستقبل میں شادی کا ارادہ رکھتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…