گیتھیکا فیروز کیلئے اسلام قبول کرچکی اور بھارت چھوڑنے کو بھی تیار ہے: کمال راشد کا دعویٰ

28  فروری‬‮  2024

ممبئی (این این آئی)پاکستانی اداکار فیروز خان اور بھارتی اداکار ہ گیتھیکا تیواری کے درمیان مبینہ تعلقات کی افواہیں سامنے آنے کے بعد بھارت کے معروف فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان نیاداکارہ کے اسلام قبول کرنے کا بھی دعویٰ کردیا۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیاں سامنے آرہی تھیں تاہم اب ایک قدم آگے بھارتی میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ گیتھیکا نے اسلام قبول کرلیا ہے۔بھارتی اداکار اور ناقد کمال راشد خان نے اپنے یوٹیوب شو کے دوران ممکنہ طور پر گیتھیکا کے فیروز خان سے شادی کرنے اور اسلام قبول کرنے کے فیصلے بات کی۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فیروز خان سے شادی کرنے کے لیے گیتھیکا مسلمان بھی ہوسکتی ہیں جب کہ اْنہیں شبہ ہے کہ گیتھیکا مسلمان ہو چکی ہیں کیوں کہ اِنہیں برقع پہنے اور نماز پڑھتے بھی دیکھا گیا ہے۔کے آر کے نے کہا کہ گیتھیکا ایک ہندی فلم کی شوٹنگ کیلئے لندن گئی تھیں جہاں ان کی ملاقات فلم میں معاون مسلمان اداکار فیروز خان سے ہوئی، پہلی بات تو یہ ہے کہ جس ہدایت کار نے اس فلم میں مسلمان اداکار کو کاسٹ کیا اس نے اس طرح اپنے پیسوں کو ضائع کردیا ہے کیوں کہ ایسی صورت میں اس ہدایت کار کی فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہوسکتی۔بھارتی ناقد نے کہا کہ ایسا کیا ہوا کہ بالی وڈ اداکارہ گیتھیکا فیروز کے پیار میں پاگل ہوگئی ہے، گیتھیکا فیروز کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے، وہ ہندو مذہب ہی نہیں بھارت بھی چھوڑنے کو تیار ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…