ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

کترینہ کیف امید سے ہیں ‘مداحوں کی جانب سے پیشگی مبارک باد

datetime 13  اپریل‬‮  2022 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں اداکار وکی کوشال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی کترینہ کیف کی ایئرپورٹ پر بنائی گئی

نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جس پر مداح اْن کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔بالی ووڈ کی باربی ڈول ایئرپورٹ پر گلابی رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے زیب تن کیے نظر آئیں جبکہ عموماً وہ اس طرح کے ملبوسات زیب تن نہیں کرتیں، لباس کی وجہ سے پرستاروں نے اندازہ لگایا کہ اداکارہ جلد خوشخبری سنائیں گی۔مداحوں کی جانب سے اداکار جوڑے کو پیشگی مبارک باد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے اور وہ نیک خواہشات و تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اگر کترینہ واقعی حاملہ ہیں تو یہ بہت بڑی خوشخبری ہے، دنیا میں ان کی جیسی کوئی دوسری اداکارہ نہیں ہیں۔ ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ مجھے صرف کترینہ کیف کی وجہ سے بالی ووڈ میں دلچسپی ہے۔اس ضمن میں کترینہ کیف یا وکی کوشال کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…