اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

فراڈ کیس‘ شلپا شیٹھی کی والدہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

datetime 13  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) دھوکا دہی اور فراڈ کے کیس میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کو بڑا ریلیف مل گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت نے حال ہی میں اداکارہ شلپا شیٹھی کی والدہ سنندا شیٹھی کو دھوکا دہی اور فراڈ کے ایک کیس میں ان کے خلاف جاری کردہ قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو منسوخ کرنے کے بعد

ضمانت دے دی۔رپورٹس کے مطابق سنندا شیٹھی نے عدالت میں پیش ہوکر اپنے وارنٹ گرفتاری جو کہ گزشتہ ماہ ان کے کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں حاضر نہ ہونے پر اندھیری کے میٹروپولیٹن مجسٹریٹ آر آر خان نے جاری کیے تھے کو منسوخ کرنے کی درخواست دائرکی تھی۔اگرچہ سنندا کے وکیل نے سماعت سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے 1000 روپے کے وارنٹ جاری کردئیے تھے۔ اب عدالت نے انہیں ضمانت پر رہائی کی اجازت دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے سنندا شیٹھی کی 15 ہزار کے ذاتی مچلکوں کے عوض اور 25000 رو پے کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔واضح رہے کہ شکایت کنندہ بزنس مین پرہاد امرا نے الزام لگایا ہے کہ شلپا شیٹھی کندرا کے آنجہانی والد سریندر شیٹھی نے ان سے 2015 میں 21 لاکھ روپے بطور قرض لیے تھے جو انہیں جنوری 2017 میں واپس کرنے تھے۔ لیکن انہوں نے ان کے پیسے ادا نہیں کیے اور اب ان کی بیوی اور بیٹیاں بھی انہیں مذکورہ رقم واپس کرنے سے انکار کررہی ہیں۔دوسری جانب اداکارہ شلپاشیٹھی نے پرہاد امرا پر ان کی اور ان کی بہن شمیتا شیٹھی کی عوامی ساکھ کو مبینہ طور پر نقصان پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔ اداکارہ کا مزید کہنا ہے کہ پرہاد امرا کی شکایت ’’بھتہ خوری کا طریقہ کار‘‘ ہے اور ان کی ’’شہرت اور عوامی حیثیت‘‘ کو خطرہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…