بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

جب سنجے دت کے مداح کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا

datetime 12  اپریل‬‮  2022 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سنجو بابا کہلائے جانے والے سنجے دت کے ایک مداح کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنجے دت کی ممبئی رہائشگاہ کے باہر ایک مداح نے اداکار کا ہاتھ پکڑا، ساتھ تصویر کھنچوائی اور اس لمحے کو اپنے

خواب کی تکمیل قرار دیا۔سنجو بابا کی اپنے فین سے ملاقات کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوچکی ہے، جس میں اداکار کو اپنے گھر کے گیٹ پر مداحوں سے بات چیت کرتے اور ہاتھ ملاتے دیکھا جاسکتا ہے۔سنجے دت کی وہ مداح ایک بزرگ خاتون ہیں، انہوں نے اپنے فیورٹ اداکار کے ساتھ تصویر کھنچوانے کی فرمائش کی تو اداکار فوراً راضی ہوگئے۔تصویر بنوانے کے دوران خاتون نے سنجے دت کا ہاتھ پکڑے رکھا اور کہا کہ میرا خواب آج شرمندہ تعبیر ہوا۔اس دوران ایک مداح نے سنجو بابا کو خط بھی دیا، جسے وہ گھر کے اندر جاتے ہوئے دیکھتے رہے۔سنجے دت کی اس ویڈیو پر ان کے پرستاروں کے بہت ہی پیارے تبصرے کیے اور اسے اْن کی واپسی قرار دیا۔ایک مداح نے سنجے دت کو ’بہت ہی عاجز‘ کہا تو دوسرے نے انہیں مداحوں کا خیال رکھنے والا شائستہ انسان کہہ مخاطب کیا۔سنجے دت آج کل اپنی فلم ’کے جی ایف:چیپٹر 2‘ کی تشہیر میں مصروف عمل ہیں، وہ اس فلم میں ہیرو یش کے مقابل ولن کے روپ میں نظر آئیں گے، ان کے کردار کو فلم کے پہلے حصے کے آخر میں بتایا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…