منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

سندھی ہونے کی وجہ سے یاسر نواز سے شادی سے انکار کردیا تھا‘ ندا یاسر

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہیں یاسر نواز نے شادی کی پیش کش کی تھی، تب انہوں نے ابتدائی طور پر ان سے ’سندھی‘ ہونے کی وجہ سے شادی کرنے سے انکار کردیا تھا۔یاسر نواز اور ندا یاسر کی شادی کو

ڈیڑھ دہائی کا عرصہ گزر چکا ہے اور دونوں کو بچے بھی ہیں اور ان کا شمار رومانوی اور مقبول ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ندا یاسر نے حال ہی میں ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اپنی شادی، خاندان اور کیریئر سے متعلق کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ انہیں مارننگ شو کرتے ہوئے 13 سال ہو چکے۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر جب آیا تھا تو شروع میں ریکارڈڈ مارننگ شو کرتی تھیں اور اس وقت تک ان کی شادی ہو چکی تھی۔ان کے مطابق نادیہ خان اور شائستہ لودھی ان سے قبل ہی مارننگ شو کرتی تھیں جب کہ وہ اتفاقی طور پر مارننگ شو کی دنیا میں داخل ہوئیں۔ندا یاسر نے بتایا کہ پہلے شائستہ لودھی مارننگ شو کرتی تھیں، تو انہوں نے انہیں درخواست کی کہ وہ کچھ دن کے لیے ان کی جگہ شو کرلیں، جس کے بعد انہیں بھی شو کرنے میں مزہ آیا اور پھر کچھ ہی دنوں بعد وہ مارننگ شو میزبان بن گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…