منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

اکثر لڑکیوں کو شادی شدہ مرد پسند ہوتے ہیں،اداکارہ کنگنا رناوت

datetime 11  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے ریئلٹی شو ’لوکس اپ‘ کے دوران اپنی زندگی کے سب سے بڑے اسکینڈل کے بارے میں بتایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت نے اسٹار اداکار ہریتھک روشن کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ ماضی میں کسی

شادی شدہ مرد کی محبت میں گرفتار ہوچکی تھیں جو ان کی زندگی کا سب سے بڑا اسکینڈل بھی بنا تھا، اکثر لڑکیوں کو شادی شدہ مرد پسند ہوتے ہیں اور وہ ان کی طرف راغب بھی ہوتی ہیں، یہ میں اپنا ذاتی تجربہ بتا رہی ہوں۔کنگنا ’کولس اپ‘ کی میزبانی کررہی ہیں، اسی شو کے دوران انہوں نے ہریتھک روشن سے اپنی محبت کا ذکر کیا لیکن کنگنا رناوت نے اداکار کا نام نہیں لیا۔ مذکورہ اداکارہ کے بارے میں افواہیں پھیلی تھیں کہ ان کے شادی شدہ اداکار ہریتھک روشن سے گہرے تعلقات ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی شدہ مرد زیادہ ذمے دار ہوتے ہیں کیوں کہ وہ اپنے ارد گرد کی صورت حال کو جس طرح لے کر چلتے ہیں کم عمر لڑکیاں اس سے متاثر ہوتی ہیں، ایسے مرد اپنے آپ کو مظلوم بھی ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شادی شدہ مرد یہ کہانی سناتے ہیں کہ وہ شادی کرکے کہاں پھنس گئے ہیں اور یہ تاثر بھی دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ انہیں نئی لڑکی ہی بیوی سے بچا سکتی ہے لیکن جب ان کی بیوی کی سنو تو کان سے خون نکل آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…