ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کی سب سے زیادہ پسندیدہ جوڑی عالیہ بھٹ اوررنبیرکپوراپنی شادی کی رسومات کہاں ادا کریں گے اس جگہ کا نام سامنے آگیا۔بالی وڈ کے دیگرستاروں کے برعکس عالیہ بھٹ اوررنبیرکپور کی شادی ’ڈیسٹینیشن ویڈنگ‘ نہیں ہوگی بلکہ دونوں اسٹارز کپورخاندان کی ملکیت تاریخی ’آر کے اسٹوڈیوز‘ میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔رنبیرکپورکے والدین اوربالی وڈ کے اپنے زمانے کی مقبول جوڑی رشی کپوراورنیتو سنگھ کی شادی بھی آرکے اسٹوڈیوز میں ہی ہوئی تھی۔عالیہ اوررنبیرکی شادی میں بس اب چند روز ہی باقی رہ گئے ہیں اوراسی لئے آر کے اسٹوڈیو کوشاندار لائٹوں سے سجا دیا گیا ہے۔ آرکے اسٹوڈیو کی جگمگاتی روشنیاں دیکھنے لوگ دور دورسے آرہے ہیں۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عالیہ بھٹ اوررنبیر کپورکی شادی روایتی پنجابی طریقے سے ہوگی جس میں مہمانوں کواٹالین،میکسیکن اوردیسی کھانے پیش کئے جائیں گے۔کھانوں کے50 کاؤنٹرہوں گے اورکھانا تیار کرنے کے لئے دہلی اورلکھنو سے مایہ ناز شیف بلا لئے گئے ہیں۔
عالیہ اوررنبیرکی شادی میں چند روز باقی رہ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا















































