ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکار جان ابراہم اور اداکار عمران ہاشمی اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔یہ دونوں اداکار بہت جلد سنجے گپتا کی ہدایات میں بننے والی فلم میں کام کریں گے جس کی کہانی گینگسٹر پر مبنی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ہدایت کار سنجے گپتا کا کہنا تھا کہ یہ جان کے ساتھ میری تیسری فلم ہے اور میں عمران کے ساتھ کام کرنے پر بھی بیحد پرجوش ہوں، میں ہمیشہ سے اس کے ساتھ کام کرنا
چاہتا تھا۔سنجے گپتان اور جون ابراہم شوٹ آؤٹ ایٹ وڈالا اورزندہ جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔بولی وڈ انڈسٹری میں 15 سال گزارنے کے بعد جان ابراہم اور عمران ہاشمی پہلی مرتبہ ایک ساتھ کام کرنے جارہے ہیں، اس فلم کی کہانی 1980 اور 1990 کے دور پر مبنی ہے۔اس فلم کے ٹائٹل کا اعلان اب تک نہیں کیا گیا۔فلم کی پروڈکشن ٹی سیریز اور وائٹ فیدر کمپنی کے بینر تلے کی جارہی ہے۔