فلموں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ نے کے بعدسارہ علی خان نے سیاست میں آنے کی خواہش ظاہر کر دی

15  اپریل‬‮  2019

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان نے آتے ہی فلموں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں اور اب سیاست میں بھی آنے کی خواہش رکھتی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سیف علی خان کی

صاحبزادی سارہ علی خان نے حال ہی میں سیاست میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایک انٹرویو میں گفتگو کے دوران کہا کہ ’اداکاری کرنا میری زندگی کی سب سے پہلی ترجیح ہے مگر اداکاری کے بعد سیاست میں بھی آنا چاہتی ہوں کیونکہ میری ڈگری سیاست اور تاریخ کے حوالے سے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ علی خان اداکاری کے ساتھ ساتھ لندن سے پولیٹیکل سائنس اور ہسٹری کی ڈگری بھی حاصل کر رہی ہیں اوراسی وجہ سے انہوں نے سیاست میں آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ سارہ علی خان نے گزشتہ برس بالی ووڈ انڈسٹری میں فلم ’کیدرناتھ‘ سے ڈیبیو کیا تھا اور رواں برس ریلیز ہونے والی امتیاز علی کی فلم ’لو آج کل‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں۔امتیاز علی کی فلم میں سارہ علی خان کے ساتھ کارتیک آریان اور دیگر اداکار مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…