موسیقار امجد بوبی کو مداحوں سے بچھڑے 14برس بیت گئے

15  اپریل‬‮  2019

کراچی (این این آئی)پاکستان کی فلمی موسیقی کو نئے رجحانات سے روشناس کرانے والے موسیقار امجد بوبی کومداحوں سے بچھڑے14برس بیت گئے۔امجد حسین خان المعروف امجد بوبی نے 1969 میں پہلی فلم اک نگینہ کی موسیقی ترتیب دی جس کے بعد وہ مسلسل موسیقی میں جدید رنگ بھرتے رہے۔اس فلم کے بعد انھوں نے ’’آنسو اور شعلے ‘‘ ، ’’پرورش‘‘ ، ’’آتش‘‘ اور ’’آگ اور شعلے ‘‘ جیسی فلموں کا میوزک ترتیب دیا ۔امجد بوبی نے ہمیشہ نئے ٹیلنٹ کو متعارف کروایا، موجودہ دور کے کئی

مقبول گلوکار ان کی دریافت تھے۔مجد بوبی نے مہدی حسن ، مہناز ، ناہید اختر ، سلمی آغا ، غلام عباس ، اے نیئر ، تحسین جاوید ، حمیرا چنا ، سائرہ نسیم ، وارث بیگ ، راشد محمود ، شبنم مجید ، فریحہ پرویز سمیت دیگر سنگرز سے ان کی زندگی کے بہترین گیت ریکارڈکروائے۔ان کی آخری ریلیز ہونے والی فلم ہدایتکار واداکار جاوید شیخ کی’’کھلے آسمان کے نیچے‘‘ تھی۔منفرد انداز کے عظیم موسیقار امجد بوبی 2005 میں یہ فانی دنیا چھوڑ گئے مگر ان کی دھنیں سننے والوں کو برسوں یاد رہیں گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…