شردھا کپور کی شادی، والد شکتی کپور کا واضح پیغام

17  مئی‬‮  2018

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ شردھا کپور کی فلمیں اور اداکاری ہی نہیں ان کی نجی زندگی بھی خبروں کی زینت بنتی ہے اور اس حوالے سے افواہوں کا بازار بھی گرم رہتا ہے۔شردھا کپور کے والد اور ماضی میں کئی فلموں میں ولن کا کردار ادا کرنیو الے اداکار شکتی کپور اپنی صاحبزادی سے متعلق افواہوں پر مبنی خبروں سے پریشان نہیں ہوتے۔ شکتی کپور نے اپنی فلم کے پوسٹر لانچ کے موقع پرمیڈیا سے

گفتگو میں شردھا کپور کی اپنے کام سے لگن کی تعریف کی اور ساتھ ہی اپنی بیٹی کی شادی سے متعلق واضح پیغام دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر والد کی خواہش ہوتی ہے کہ میری کی بیٹی کی شادی اچھی شہرت کے حامل خاندان میں ہو، وہ دن گئے جب والدین اپنے بچوں کیلئے ان کا ہمسفر ڈھونڈتے تھے، آج کل والدین اپنے بچوں کو آزادی دیتے ہیں کہ وہ اپنی پسند سے شادی کر سکتے ہیں۔شکتی کپور نے مزید کہا کہ آج کل کے بچے ہمسفر سمیت ہر چیز کے معاملے میں اپنے پسند کا اظہار کرتے ہیں، شردھا آج کل اپنی فلم کرئیر کو بنانے میں لگی ہوئی ہے اس کے باوجودہ میں اسے اپنی مرضی کے لڑکے کے ساتھ شادی کی اجازت دیتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ شردھا جب بھی مجھے اور میری بیوی کو اپنی پسندکے لڑکے سے متعلق آگاہی دے گی ہم اسے مکمل سپورٹ کریں گے۔شردھا کپور نے بالی ووڈ میں فلم تین پتی سے اپنا کرئیر شروع کیا تھا، عاشقی 2، حیدر، ایک ولن،باغی، اے بی سی ڈی 2،ہاف گرل فرینڈ، حسینہ پارکر سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور خوب شہرت پائی ، آج کل وہ باہو بلی کے ہیرو کے ساتھ فلم’ ساہو‘کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…