سلمان کی فلم ’’ ٹائیگرزندہ ہے‘‘ کے گیت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

17  مئی‬‮  2018

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’’ ٹائیگرزندہ ہے‘‘ کے گیت ’’سواگ سے سواگت ‘‘ نے نئے ریکارڈ قائم کردیئے ہیں۔بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے کیوں کہ ان کی تقریباً ہر فلم 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فلم ’ ٹائیگر زندہ ہے‘ نے توقعات سے بڑھ کربزنس کرکے کئی رکارڈ قائم کیے جب کہ اب اسی فلم کے گیت نے بھی کامیابی کے رکارڈ قائم کرکے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کے مشہور گیت سے متعلق اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس فلم کا گیت ’سواگ سے سواگت‘ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والا گیت بن گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق یش راج فلم کی جانب سے یوٹیوب پر 20 نومبر 2017 کو جاری کردہ گیت ’سواگ سے سواگت‘ کو اب تک 42 کروڑ 80 لاکھ 73 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے۔دوسری جانب بالی ووڈ سلطان کی نئی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کا ٹریلر بھی گزشتہ روز ہی جاری کیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس ٹریلر کو اب تک 10 ملین سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’’ٹائیگرزندہ ہے‘‘ سلمان اور کترینہ کی 2012 میں ریلیز کی گئی سپر ہٹ فلم ’’ایک تھا ٹائیگر‘‘کا سیکوئل ہے جس میں سلو میاں نے بھارتی اور کترینہ نے پاکستانی ایجنٹ کا کردارنبھایا تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…