فلمی خاندان میں پیدا ہونے کے فائدے ہیں ٗ ٹیلنٹ نہیں تو پھر کچھ نہیں ،سونم کپور

31  مارچ‬‮  2018

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ ادا کار سونم کپورنے کہا ہے کہ فلمی خاندان میں پیدا ہونے کے فائدے ہیں ٗ ٹیلنٹ نہیں تو پھر کچھ نہیں۔تفصیلات کے مطابق سونم کپور نے اپنے کیریئر کا آغاز 17 سال کی عمر میں کیا ٗ 21 سال کی عمر میں ان کی پہلی فلم ’سانوریا‘ ریلیز ہوئی۔انہوں نے اب تک اپنے کیریئر میں جتنی کامیابی دیکھی اس سے زیادہ ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا تاہم اس کے باوجود ان کے جوش میں کوئی کمی نہیں آئی۔

سونم کپور کو باقی اداکاروں کے بچوں کی طرح کئی مرتبہ آسانی سے سینما میں داخل ہونے کی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔اس حوالے سے سونم کپور نے ایکسپریسو کے شو پر دلچسپ انٹرویو بھی دیا۔سونم کپور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم صرف کامیاب اداکاروں کے گھر پیدا ہوئے ہیں لیکن اس کے بعد سے آگے ہمیں ہمیشہ بیحد محنت کرنی پڑی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھی اداکار دھنوش نے فلم رانجھنا کی شوٹنگ کے دوران سونم کو یہ مشورہ دیا تھا کہ وہ اور باتوں پر فوکس کرنے کے بجائے بیحد محنت کریں اور کیریئر میں ان کا یہ مشورہ کام بھی آیا۔انیل کپور کی بیٹی ہونے کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ہاں اسٹارز کے بچے ہونے کے اور فلمی خاندان میں پیدا ہونے کے فائدے تو بہت ہیں لیکن آخر میں اگر آپ ٹیلنٹڈ نہیں تو کہیں آگے نہیں جاپائیں گے۔سونم نے کہا کہ آج کل جو اداکارائیں کام کررہی ہیں اور ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جیسے عالیہ بھٹ، سارا علی خان اور جھانوی یہ سب سینما کیلئے پہلے سے تیار ہیں تاہم سونم اپنے وقت میں اس صورتحال کے لیے تیار نہیں تھیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…