اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کے الزام میں بچی کے والد کی درخواست پر سول جج اور ان کی اہلیہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ میں کہا گیا کہ سومیہ بی بی نے بچی پر بہیمانہ تشدد کیا جس سے سر میں زخم آئے جن میں کیڑے پڑ چکے ہیں اور بچی کے بازو، ٹانگیں اور پسلیاں بھی ٹوٹی ہوئی ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزمہ سومیہ بی بی کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں، مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور زمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔