اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

غیر قانونی قرضہ ایپلی کیشن کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا

datetime 17  جولائی  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)غیر قانونی قرضہ ایپلی کیشن کیخلاف سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے اپنے بیان میں کہاکہ چیئرمین پی ٹی اے میجرجنرل حفیظ الرحمان کو ایسی ایپلی کیشنز کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ ہدایات پر فوری عملدرآمد کے تحت اب تک 43 ایپلی کیشنز کو بلاک کردیا گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ اس طرح کی کمپنیاں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں رجسٹرڈ ہوتی ہیں، پی ٹی اے کے اقدامات میں ایس ای سی پی سے بھی مشاورت و معاونت شامل ہے۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہاکہ فیس بک، اوردیگرسوشل میڈیا پلیٹ فارمز کیذریعے قرضہ دینے والی مافیا سادہ لوح افراد کو بلیک میل کررہی ہیں۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہاکہ صارفین کی آگاہی کیلئے مہم بھی چلائی جائے کہ وہ اس طرح سے بلیک میلنگ مافیا کا شکار نہ بن سکیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام بھی ایسی ایپلی کیشنز کی شکایت، پی ٹی اے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور مقامی پولیس کے پاس درج کرائیں۔وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے بھی رابطہ، اب تک کی کارروائیوں پر بریفنگ لی۔

سید امین الحق نے کہاکہ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ شکایات کا انتظارکرنے کے بجائے ایسے عناصر کے خلاف ازخود کارروائی کرے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عوام کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاکرانھیں موت کے اندھیروں میں دھکیلنے والے عناصر کی سرکوبی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ قرضہ ہزاروں کا واپسی لاکھوں میں، دھمکیاں، بلیک میلنگ، صارف کے ذاتی ڈیٹا کا استعمال، خلاف قانون ہے۔ انہوںنے کہاکہ صارفین بناسوچیس مجھے آن لائن، وسوشل میڈیا اشتہارات سے متاثرہوکرذاتی ڈیٹا کسی سے شیئرنہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ آن لائن ڈالرزکمانے کی مختلف پوسٹوں پر عمل میں احتیاط ضروری، کوئی رقم یا معلومات فراہم نہ کی جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…