بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو اگلے جمعہ 50، 55 روپے لیوی پیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ کرنا ہوگا: علی پرویز ملک

datetime 28  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل مشاورت جاری ہے،

اگر کچھ نرمی مل گئی تو پیٹرولیم لیوی میں اضافہ نہیں کرنا پڑے گا، تاہم رعایت نہ ملنے کی صورت میں آئندہ جمعہ پیٹرول یا ڈیزل پر 50 سے 55 روپے تک لیوی عائد کرنے کا فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے۔سماء ٹی وی کے پروگرام ’’میرے سوال‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل مسلسل جنگ بندی اور صورتحال کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب موجودہ بحران شروع ہوا تو پاکستان کے پاس نہ اربوں ڈالر کے ذخائر تھے اور نہ ہی بڑے اسٹریٹجک وسائل موجود تھے۔علی پرویز ملک نے بتایا کہ عوام کو مشکلات ضرور پیش آئیں، تاہم ملک میں تیل کی فراہمی متاثر نہیں ہونے دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے مل کر 100 ارب روپے خرچ کیے تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ڈیزل پر لیوی صفر ہے، جسے منتقل کر کے پیٹرول پر لاگو کرنا پڑا۔ ان کے مطابق دنیا کے کئی ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں ڈیزل اب بھی کم قیمت پر دستیاب ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے کے لیے آئی ایم ایف کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کمی کی جاتی ہے تو بعض ناقدین اس کا کریڈٹ خود لینے لگتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ معاہدے کی پابند ہے، اور اگر شرائط پوری نہ کی گئیں تو اس کے نتائج زیادہ سنگین ہو سکتے ہیں۔



کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…