منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی شہری 9ماہ کے دوران کتنے ارب کی چائے پی گئے؟اعدادوشمار نے سب کو چکرا دیا

datetime 20  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے جاری مالی سال میں تجارتی خسارے میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بڑھ کر تقریباً 28 ارب ڈالر تک جا پہنچا ہے، یوں اس میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران درآمدات میں بھی 6.89 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال کے ابتدائی نو ماہ (جولائی تا مارچ) میں مجموعی درآمدی حجم 50 ارب 65 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک میں مختلف اشیائے خور و نوش کی درآمد میں اضافہ ہوا، جن میں دودھ، مکھن، خشک میوہ جات اور پام آئل شامل ہیں، جبکہ غذائی اشیا کی مجموعی درآمد میں تقریباً 15 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی دوران پاکستانیوں نے چائے کی مد میں 147 ارب روپے خرچ کیے۔

رپورٹ کے مطابق موبائل فونز کی درآمد میں بھی 28 فیصد اضافہ ہوا، اور صرف نو ماہ میں 406 ارب روپے سے زائد مالیت کے اسمارٹ فونز بیرون ملک سے منگوائے گئے۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، جو 83 فیصد بڑھ کر 2 ارب 90 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

دوسری طرف کچھ شعبوں میں کمی بھی دیکھی گئی ہے، جہاں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدی لاگت تقریباً 11 ارب ڈالر رہی جبکہ ٹیکسٹائل کی درآمد 4 ارب 87 کروڑ ڈالر تک محدود رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…