جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

گھروں کی تعمیر اور خریداری کیلئے بینکوں سے قرض فراہمی میں اضافہ

datetime 29  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)گھروں کی تعمیر اور خریداری کیلئے بینکوں سے قرضوں کی فراہمی میں جولائی کے دوران سالانہ بنیاد پر2.8فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں گھروں کی تعمیر و خریداری کیلئے بنکوں سے جاری قرضوں کا حجم 208ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال جولائی کے مقابلے میں 2.8فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال جولائی میں گھروں کی تعمیراور خریداری کیلئے بنکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضوں کا حجم 203ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جون کے مقابلے میں جولائی میں گھروں کی تعمیر اور خریداری کیلئے بنکوں کے فراہم کردہ قرضوں میں ماہانہ بنیاد پر0.7فیصد نمو ریکارڈ کی گئی، جون میں گھروں کی تعمیراور خریداری کیلئے بنکوں کی جانب سے فراہم کردہ قرضے کا حجم 207 ارب روپے تھا جو جولائی میں بڑھ کر208ارب روپے ہوگیا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے مہینے میں بنکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ مجموعی قرضے کا حجم 9.48ٹریلین روپے تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 14.4فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال جولائی کے اختتام پربنکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کا حجم 8.29ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…