اسلام آباد(این این آئی)این ایچ اے نے لاہور، اسلام آباد موٹروے(ایم-2)پر ٹول ٹیکس کی نئی شرحوں کا اعلان کردیا ہے، جو (آج)26اگست 2025سے نافذ ہوں گی اور 25اگست 2026تک برقرار رہیں گی۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، نئی شرحوں میں کار، جیپ اور ٹیکسی (کلاس 1)کیلئے 1330روپے مقرر کیے گئے ہیں،جو فی کلومیٹر 3.72روپے بنتے ہیں۔ ویگن (کلاس 2)کیلئے ٹول ٹیکس 2240روپے (6.24روپے فی کلومیٹر)وصول کیا جائے گا، جبکہ بسوں سے 3130روپے (8.73روپے فی کلومیٹر)لیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ٹول ٹیکس میں یہ 10فیصد سالانہ اضافہ اپریل 2014کو دستخط ہونے والے کنسیشن معاہدے کے مطابق کیا گیا ہے۔بی او ٹی معاہدے کے تحت یہ سالانہ اضافہ موٹروے کے دوسرے آپریشنل سال سے لاگو کیا جارہا ہے۔