منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی موبائل کمپنیوں کی مدد سے افغان سمز کو سگنل ملنے کا انکشاف

datetime 22  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کے اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی موبائل کمپنیوں کی مدد سے افغانستان کی سمز کو سگنلز تک رسائی ملتی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی موبائل کمپنیوں سے افغان سمز کو سگنل ملنے کا انکشاف ہوا ہے، قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کا اجلاس چیئرمین رانا ارادت کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ برطانیہ کی سمز کو بلاک کیا گیا ہے، افغان سمز کے حوالے سے اگلے اجلاس میں بریفنگ دیں گے۔حکام نے بتایا کہ ہماری موبائل کمپنیوں کی مدد سے افغانستان کی سمز کو سگنلز تک رسائی ملتی ہے، ہم نے برطانیہ کی سمز کو بلاک کیا ہے، ایزی پیسہ کے ذریعے فراڈ ہوتا ہے اس میں سمز کی شناخت نہیں ہوتی۔بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔چیئرمین کمیٹی رانا ارادت نے استفسار کیا کہ جن ڈیوائس کے ذریعے سمز رجسٹرڈ ہوتی ہے، ان کیخلاف کیا کارروائی ہوئی؟۔کمیٹی کی رکن نعیمہ کشور نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے نام پر گاؤں دیہات میں انگوٹھے لگواتے ہیں، سمز استعمال ہوتی ہیں، پشاور میں باآسانی افغانستان کی سمز دستیاب ہیں، ان کے ذریعے بھتہ وصولی سمیت دیگرجرائم ہوتے ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…