اسلام آبا د (نیوز ڈیسک) پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست رفتار کی وجہ نیا ٹیل کے نظام میں تکنیکی خرابی کو قرار دیا گیا ہے جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ ہمارے دو انٹرنیٹ فراہم کنندگان میں سے ایک میں پیدا ہونے والی خرابی نے پورے ملک میں انٹرنیٹ ٹریفک کو متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا ہے۔
نیا ٹیل انتظامیہ کے مطابق ان کی ٹیمیں اس مسئلے پر مسلسل کام کر رہی ہیں اور متعلقہ فراہم کنندہ ادارے کے ساتھ مل کر سروسز کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ کمپنی نے یقین دلایا کہ جیسے ہی انٹرنیٹ کی رفتار مکمل طور پر بحال ہوگی، صارفین کو فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔