اسلام آبا دںیوز ڈیسک) 16 اگست سے ملک میں پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں کمی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ابتدائی تخمینوں میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں تقریباً ایک روپے 32 پیسے کا اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ ڈیزل 11 روپے 75 پیسے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے۔ مٹی کا تیل 6 روپے 25 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 11 پیسے فی لیٹر کم ہونے کا امکان ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ابتدائی حساب کتاب مکمل کر لیا گیا ہے، جسے وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ خزانہ کی مشاورت کے بعد وزیراعظم کو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا۔ ایکسچینج ریٹ میں ردوبدل اور لیوی کی شرح میں ممکنہ تبدیلی کے بعد حتمی ورکنگ مرتب کی جائے گی۔یاد رہے کہ قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے اور نئی قیمتوں کا نفاذ 16 اگست کی رات 12 بجے سے ہوگا۔