بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

چیف جسٹس کی پنشن 2010 میں 5 لاکھ 60 ہزار اور 2024 میں 23 لاکھ 90 ہزار ہوگئی

datetime 12  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزارت قانون و انصاف نے چیف جسٹس پاکستان کی ریٹائرمنٹ کے بعد ملنے والی پنشن اور دیگر مراعات کی تفصیلات سینیٹ کے اجلاس میں پیش کر دیں۔وقفۂ سوالات کے دوران جمع کرائے گئے تحریری جواب میں 2010 سے 2024 تک پنشن میں ہونے والے اضافے کا ریکارڈ بھی فراہم کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2010 میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار روپے ماہانہ پنشن ملتی تھی، جو 2011 میں بڑھ کر 6 لاکھ 44 ہزار، 2012 میں 7 لاکھ 73 ہزار اور 2013 میں 8 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گئی۔

وزارت قانون نے مزید بتایا کہ 2014 میں یہ رقم 9 لاکھ 35 ہزار، 2015 میں 10 لاکھ 5 ہزار، 2016 میں 11 لاکھ 5 ہزار اور 2017 میں 12 لاکھ 17 ہزار روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 2018 میں پنشن 13 لاکھ 38 ہزار اور 2021 میں 14 لاکھ 52 ہزار روپے کر دی گئی۔بیان کے مطابق 2023 میں چیف جسٹس کی پنشن 16 لاکھ 57 ہزار روپے تھی، جو 2024 میں بڑھ کر 23 لاکھ 90 ہزار روپے ہو گئی۔سینیٹ میں جج کی بیوہ کو ملنے والی مراعات کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ وزارت قانون کے مطابق بیوہ کو ڈرائیور اور اردلی فراہم کیا جاتا ہے، 2 ہزار یونٹ بجلی اور مفت پانی کی سہولت دی جاتی ہے، اس کے علاوہ ماہانہ 300 لیٹر پٹرول بھی فراہم کیا جاتا ہے اور اس پر انکم ٹیکس لاگو نہیں ہوتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…