ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

عوامی پیسے سے چینی کی برآمد پر فی کلو 11 روپے سبسڈی دینے کا انکشاف

datetime 11  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت میں عوامی پیسے سے چینی کی ایکسپورٹ پر فی کلو 11 روپے سبسڈی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ محمد عاطف خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی تجارت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کی قیمت، امپورٹ ایکسپورٹ کا معاملہ زیر بحث آیا۔ کنونیئر کمیٹی محمد عاطف خان نے کہا کہ ہم نے چینی کی قیمتوں اور امپورٹ ایکسپورٹ کا ڈیٹا مانگا تھا، ایف بی آر نے چینی کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کیوں نہیں کیا۔ ممبر ایف بی آر نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کا معاملہ ایف بی آر سے متعلقہ نہیں ہے۔

ممبر کمیٹی مرزا افتخار بیگ نے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ پر ٹیکسز اور ٹیرف ایف بی آر دیکھ رہا ہے، چینی کی امپورٹ پر ٹیکسز ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن ایف بی آر نے جاری کیا۔ایف بی آر حکام نے کہا کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ ہے جس پر ہم نے نوٹیفیکیشن جاری کیا، مرزا افتخار بیگ نے کہا کہ امپورٹ پر جو ریونیو بنتا تھا وہ نہیں لیا جائے گا اس سے ایف بی آر کا تعلق ہے۔کنوینئر کمیٹی محمد عاطف خان نے کہا کہ کون تعین کرتا ہے کہ ملک میں چینی سرپلس ہے۔ایڈیشنل سیکریٹری صنعت نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں تعین کرتا ہے کہ چینی کا کتنا اسٹاک ہے۔وزارت صنعت حکام نے کہا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں وزیر فوڈ، چیئرمین ایف بی آر شامل ہیں، کچھ وفاقی وزارتوں کے سیکریٹریز، صوبائی حکومتوں کے نمائندے بھی شامل ہیں،شوگر سبسڈی اس لیے دی گئی تھی کہ شوگر سٹاک وافر پڑا تھا، اس وقت چینی کا وافر ذخیرہ تھا اور اگلا سیزن سر پر آ چکا تھا، اگر سبسڈی نہ دی جاتی تو شوگر سٹاک کو ضائع کرنا پڑتا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کے نمائندوں نے بتایا کہ شوگر اسٹاک پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگا ہے، ایف بی آر کے ڈیٹا کو دیکھتے ہوئے بورڈ نے فیصلہ کیا کابینہ کو سمری بھیجی، چینی کی ایکسپورٹ پر 403 ملین ڈالر کا سرمایہ خرچ ہوا تھا، شوگر ملز کے ساتھ طے ہوا تھا کہ چینی 140 روپے سے زیادہ نہیں جائے گی۔

عاطف خان نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ایکسپورٹ ہونے کے بعد چینی کی قیمت بڑھی، وزارت فوڈ حکام نے کہا کہ اس وقت ملک میں چینی کی اوسطا قیمت 179 روپے فی کلو ہے۔ وزارت صنعت حکام نے کہا کہ ملک میں چینی کے ذخیرہ کی اس وقت کمی نہیں ہے،اس وقت بھی ملک میں 17 لاکھ ٹن کا چینی کا ذخیرہ موجود ہے، چینی کی ماہانہ کھپت 5 لاکھ 40 ہزار میٹرک ٹن ہے، اسمگلنگ رکنے سے چینی کی ماہانہ کھپت میں کمی آئی ہے۔سمگلنگ رکنے سے پہلے چینی کی ماہانہ کھپت 6 لاکھ ٹن تھی، چینی کی پیداوار میں تقریبا ایک ملین ٹن کی کمی ہوئی ہے، رواں سال چینی کی پیداوار کا تخمینہ 5.8 ملین میٹرک ٹن ہے، تاجکستان سمیت 7 لاکھ 50 ہزار ٹن چینی ایکسپورٹ کی گئی۔محمد عاطف خان نے کہا کہ اس سے پہلے چینی کے علاوہ اور کس آئٹم پر سبسڈی دی گئی تھی۔وزارت فوڈ سکیورٹی حکام نے کہا کہ ایک بار گندم کی ایکسپورٹ کیلئے سبسڈی دی گئی تھی۔ اجلاس کے دوران عوامی پیسے سے چینی کی ایکسپورٹ پر فی کلو 11 روپے سبسڈی دینے کا انکشاف ہوا، وزارت صنعت حکام نے کہا کہ 2010 میں چینی کی ایکسپورٹ پر 11 روپے سبسڈی دی گئی، 2010-11میں 15 لاکھ ٹن چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی۔ عاطف خان نے کہا کہ مطلب عوام کے 11 روپے فی کلو چینی کی ایکسپورٹ پر سبسڈی دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…