منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پنجاب اب ہر گھر کو صفا ئی کی فیس دینا ہو گی،ماہانہ 5 ہزار روپے تک صفائی فیس وصول کرنیکافیصلہ

datetime 7  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام اضلاع میں ماہانہ بنیادوں پر صفائی فیس عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے مطابق رہائشی علاقوں میں کم از کم 200 روپے ماہانہ فیس لی جائے گی، جبکہ کاروباری علاقوں میں یہ فیس زیادہ سے زیادہ 5 ہزار روپے تک ہوسکتی ہے۔ذرائع کے مطابق، پنجاب کے محکمہ بلدیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی فیس کی شرح مختلف ہوگی۔ رہائشی علاقوں میں یہ فیس نسبتاً کم رکھی گئی ہے، جبکہ تجارتی علاقوں میں اس میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ وسائل کی بہتری ممکن ہو سکے۔

مزید بتایا گیا کہ بلوں کی ترسیل اور ادائیگی کا نظام بتدریج ڈیجیٹل کیا جائے گا۔ تاہم، آغاز میں دو ماہ کے بلز کاغذی شکل میں فراہم کیے جائیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ شہری اس فیس کو ایک موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن بھی ادا کرسکیں گے۔ایسے افراد جو ایپ استعمال نہیں کرتے، ان سے صفائی کی فیس متعلقہ کمپنیوں کے سپروائزرز کے ذریعے وصول کی جائے گی۔ یاد رہے کہ “ستھرا پنجاب” کے تحت گزشتہ آٹھ ماہ سے صفائی کی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم اب تک اس پر کسی قسم کا چارج نہیں لگایا گیا تھا۔اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان خدمات کے بدلے باقاعدہ فیس وصول کی جائے گی، اور ابتدائی ہدف پہلے سال میں 15 ارب روپے وصول کرنے کا رکھا گیا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…