اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں اگست کے مہینے میں شہریوں کو یوم آزادی سمیت مسلسل چار چھٹیوں کا امکان ہے۔نجی ٹی وی “سما نیوز” کی رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 14 اگست (بدھ) کو یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ دوسری جانب امام حسینؑ کا چہلم 15 اگست (جمعہ) کو منایا جائے گا۔اگرچہ چہلم وفاقی سطح پر سرکاری تعطیلات میں شامل نہیں، تاہم ماضی کی طرح امسال بھی صوبائی حکومتیں یا ضلعی انتظامیہ بعض شہروں میں مقامی تعطیل کا اعلان کر سکتی ہیں۔
گزشتہ برس راولپنڈی اور کراچی میں چہلم کے موقع پر عام تعطیل دی گئی تھی۔اگر چہلم کی چھٹی کا اعلان کیا جاتا ہے تو شہریوں کو 14 اگست (بدھ)، 15 اگست (جمعہ)، 16 اگست (ہفتہ) اور 17 اگست (اتوار) کو مسلسل چار دن آرام کا موقع مل سکتا ہے۔مزید یہ کہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ یومِ آزادی اور چہلم کے موقع پر امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔