بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

پاکستان سے ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس کے آغاز کی راہ ہموار ، لائسنس جاری

datetime 5  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان نے ایران اور خلیجی ممالک کے لیے پہلی بار فیری لائسنس جاری کر دیا،ابتدائی مرحلے میں فیری سروس کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں سے شروع کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزارت بحری امور نے بین الاقوامی فیری آپریٹر “سی کیپرز کو پاکستان کی تاریخ کا پہلا فیری سروس لائسنس جاری کر دیا،جس کے تحت کمپنی پاکستان کو ایران اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے ممالک سے سمندری راستے کے ذریعے منسلک کرے گی۔یہ منظوری لائسنسنگ کمیٹی کے ایک اعلی سطحی اجلاس کے بعد دی گئی، جس میں وزارت بحری امور، دفاع، خارجہ، داخلہ کے حکام کے علاوہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور پورٹ اینڈ شپنگ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے اس فیصلے کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جو وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن اور پاکستان کی قومی بحری پالیسی سے ہم آہنگ ہے۔وزیر نے کہا کہ اس سروس سے علاقائی رابطے، مذہبی سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ یہ فیری سروس ہر سال لاکھوں مسافروں کو سہولت فراہم کرے گی، خصوصا ان زائرین کو جو ایران اور عراق کا سفر کرتے ہیں، جبکہ خلیجی ممالک جانے والے مزدوروں اور سیاحوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔وزیر بحری امور کے مطابق یہ سروس زمینی راستوں پر دبا کم کرے گی اور ہوائی سفر کے مقابلے میں اخراجات میں نمایاں کمی لائے گی، جس سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور مذہبی مسافروں کو خاطر خواہ فائدہ ہوگا۔

ابتدائی مرحلے میں فیری سروس کراچی اور گوادر کی بندرگاہوں سے شروع کی جائے گی، جہاں جدید سہولیات سے آراستہ بحری جہاز تعینات کیے جائیں گے تاکہ مسافروں کو محفوظ، آرام دہ اور سستا سفر میسر آ سکے۔ مستقبل میں مانگ اور باہمی معاہدوں کی بنیاد پر روٹس اور بندرگاہوں کی تعداد بڑھانے کا بھی منصوبہ ہے۔وزیر نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاکستان کی “بلو اکانومی کے فروغ، تجارتی لاجسٹکس کی بہتری اور سمندری سیاحت کے فروغ کی قومی حکمت عملی کا حصہ ہے، جو علاقائی سطح پر پائیدار سمندری نقل و حمل کے انفرا اسٹرکچر کی تعمیر کی عکاسی کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…