بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں بڑی کمی، بجلی سستی ہونے کا امکان

datetime 5  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاور سیکٹرکے گردشی قرضے میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔پاور ڈویژن حکام کے مطابق پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 700 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے اور گردشی قرض 2300 ارب سے کم ہو کر 1600ارب روپے پر آ گیا ہے۔

پاور حکام کے مطابق گردشی قرضہ کم ہونے کی وجہ بجلی نقصانات کم ہونا اور ڈسکوز کی وصولیاں بہتر ہونا ہے جب کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر بھی بچت ہونا شروع ہوگئی ہے۔دوسری جانب پیر کے روز نیپرا نے سال 25ـ2024 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرکیفیصلہ محفوظ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق اعدادوشمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 80 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے جب کہ اس ریلیف کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…