ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

پیدائش کے وقت ہزاروں بچوں میں خطرناک وائرس کی موجودگی کا انکشاف

datetime 2  اگست‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال ہزاروں بچے ایسے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جو ہیپاٹائٹس سی کا سبب بنتا ہے اور ان بچوں کی بڑی تعداد پانچ برس کی عمر تک اس انفیکشن سے متاثر رہ سکتے ہیں۔یونیورسٹی آف برسٹل میں محققین کی جانب سے کی جانے والی عالمی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر سال تقریبا 74 ہزار بچے ہیپاٹائٹس سی کا سبب بننے والے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ان میں 23 ہزار سے زیادہ میں پانچ برس کی عمر تک یہ انفیکشن ہو سکتا ہے۔

یہ وائرس دورانِ حمل یا بچے کی پیدائش کے وقت ماں سے بچے میں منتقل ہو سکتا ہے لیکن متعدد خواتین خود کے متاثر ہونے سے متعلق لاعلم ہوتی ہیں۔دورانِ حمل ہیپاٹئٹس سی کی اسکریننگ اور متاثرہ خواتین کا علاج نئے انفیکشنز کو روکنے میں مدد دے سکتا ہے۔یونیورسٹی آف برسٹل سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ مصنف ایڈم ٹریکی نے جامعہ کی پریس ریلیز میں کہا کہ تحقیق صرف منتقلی کے پیمانے کی وسعت کو واضح نہیں کرتی بلکہ مزید ٹیسٹنگ کی ضرورت کو بھی واضح کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وائرس کا ٹیسٹ نہ ہونے کی(جس کا بہت سے کیسز میں علاج کیا جا سکتا ہے)صورت میں پیدائش کے وقت یہ وائرس بچوں میں منتقل ہو جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…