منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی

datetime 1  اگست‬‮  2025 |

لاہور( این این آئی) چاول کی پیداوار میں نئی ایجاد سامنے آ گئی،پنجاب یونیورسٹی و چین کی وہان یونیورسٹی نے نیاہائبرڈ چاول کابیج تیار کر لیا۔ پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑپیداوار3گنابڑھ کر140من فی ایکڑہوجائے گی،نیاہائبرڈچاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلاہانگ لیان قسم کاہائبرڈچاول ہے،پنجاب یونیورسٹی ووہان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ملکرہائبرڈچاول کی نئی اقسام ایجادکیں۔

چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ ڈاکٹرمحمداشفاق اورڈاکٹرمحمدعلی کلاسراتحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے،وہان یونیورسٹی چین سے پروفیسررنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو، شو و دیگر تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے،تکنیکی مراحل کی تکمیل کے بعدپاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈچاول کی منظوری دے دی۔ ڈاکٹرمحمداشفاق کا کہنا ہے کہ نئے چاول کاکامیاب تجربہ پاکستان کے 4صوبوں کے مختلف شہروں میں کیاگیا، نئے ہائبرڈ چاول کی تیاری 10 سالہ تحقیق اور تجربے کا نتیجہ ہے،نیاہائبرڈچاول بیکٹیریائی بیماریوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…