واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی سطح پر نئے تاریخی ٹیرف کے نفاذ کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں جمعے کی صبح شدید مندی دیکھی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق ایشیا پیسیفک ریجن کی بڑی مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑا دھچکا پہنچا، جاپان، جنوبی کوریا اور تائیوان کے انڈیکس سرخ زون میں داخل ہو گئے ۔
جاپان کے بینچ مارک نکئی 225 میں 0.6 فیصد کمی ہوئی ہے، جنوبی کوریا کا KOSPI انڈیکس 3.2 فیصد کی شدید گراوٹ کے ساتھ نیچے آ گیا، تائیوان کا TAIEX 0.4 فیصد کمی کے ساتھ بند، البتہ ہانگ کانگ کی ہینگ سینگ انڈیکس میں معمولی 0.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔