اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری! ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے یکم اگست 2025 سے اپنی مشہور ایس یو وی “کرولا کراس” کے تمام ویریئنٹس پر خصوصی رعایتی پیشکش کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ پروموشن مخصوص یونٹس اور محدود وقت کے لیے دستیاب ہوگی۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، یہ ڈسکاؤنٹ آفر صارفین کے لیے گاڑی کو مزید پرکشش اور خریدنے کے قابل بنانے کی غرض سے متعارف کرائی گئی ہے۔ اس اقدام کے تحت ہر ویریئنٹ کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کی گئی ہے۔
کرولا کراس 1.8 HEV X کی نئی قیمت
ٹویوٹا نے اس اعلیٰ ویرینٹ کی قیمت میں 5 لاکھ 14 ہزار روپے کی کمی کی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 94 لاکھ 49 ہزار روپے سے گھٹ کر 89 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
کرولا کراس 1.8 HEV کی نئی قیمت
HEV ویرینٹ میں 4 لاکھ 64 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے۔ اب یہ گاڑی 85 لاکھ 35 ہزار روپے میں دستیاب ہے، جبکہ پہلے اس کی قیمت 89 لاکھ 99 ہزار روپے تھی۔
کرولا کراس 1.8 X کی نئی قیمت
اس ماڈل کی قیمت میں 5 لاکھ 64 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 79 لاکھ 35 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ پہلے یہ ماڈل 84 لاکھ 99 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔
کرولا کراس 1.8 (بیسک ویرینٹ) کی نئی قیمت
سب سے زیادہ کمی کمپنی نے بیس ماڈل کی قیمت میں کی ہے جو 6 لاکھ 14 ہزار روپے بنتی ہے۔ اب اس کی نئی قیمت 72 لاکھ 35 ہزار روپے ہے، جو پہلے 78 لاکھ 49 ہزار روپے تھی۔
یہ رعایت ایک محدود مدت تک جاری رہے گی، اور اس کا اطلاق مخصوص گاڑیوں کی دستیابی تک ہوگا۔ اگر آپ نئی گاڑی خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو یہ موقع ضائع نہ کریں۔