بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 15کروڑ 30لاکھ ڈالرز کی کمی
کراچی(این این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایاہے کہ بیرونی ادائیگیوں کے سبب ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 15کروڑ 30لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی ہے،جس کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 15کروڑ 30لاکھ ڈالر کمی سے 14ارب 30کروڑ 39لاکھ ڈالر رہ گئے۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 5ارب 30کروڑ 31لاکھ ڈالر کی سطح پر موجود ہیں۔ ترجمان کے مطابق حالیہ کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 19ارب 60کروڑ 70لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں کمی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث ہوئی۔
زرمبادلہ کے ذخائر 19ارب 60کروڑ 70لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں