ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت نے الیکٹرک بائیکس اقساط پر دینے کا فیصلہ کرلیا

datetime 29  جولائی  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)پیٹرول اور ڈیزل کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں اور بائیکس کو فروغ دینے کیلئے وفاقی حکومت نے ایک لاکھ 16ہزار الیکٹرک بائیکس 2سالوں کی اقساط پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق الیکٹرک بائیکس کیلیے اقساط اور سبسڈی اسکیم تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی، وزیر اعظم شہباز شریف یوم آزادی پر نئی ای وی پالیسی اسکیم کا اعلان بھی کریں گے۔سٹیٹ بینک اور بینک ایسوسی ایشن کی جانب سے اسکیم تیار کی جا رہی ہے، جس کے تحت فی الیکٹرک بائیکس اور رکشہ پر 50ہزار کی سبسڈی دی جائے گی۔ اسکیم کے تحت اہلیت کیلئے عمر کی حد 18سے 65سال تک ہوگی۔

فی الیکٹرک بائیک کی قیمت 2لاکھ 50ہزار روپے تک مقرر ہونے کا تخمینہ ہے، جبکہ 50ہزار کی سبسڈی اور بقیہ 2لاکھ سے زائد رقم اقساط میں ادا کرنا ہوں گی۔ذرائع کے مطابق 17کمپنیاں الیکٹرک بائیکس بنانے کیلئے لائسنس حصول میں کامیاب ہوئیں، پالیسی کے تحت 2030تک 30فیصد الیکٹرک وہیکلز کا ہدف مقرر ہے۔ای وی پالیسی کی کامیابی کیلئے 5سال میں 100ارب کی سبسڈی دی جائے گی۔رواں مالی سال کیلئے 9ارب، 2027کیلئے 19ارب، سال 2028میں 24ارب سے زائد اور سال 2029میں 26ارب سے زائد سبسڈی مختص ہوگی۔ سال 2030میں سبسڈی کی مد میں تقریباً 23ارب مختص ہوں گے۔سال 2030تک 22لاکھ 13ہزار الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پالیسی کے تحت سال 2040تک 90فیصد الیکٹرک گاڑیوں کے ہدف کا تخمینہ ہے۔ زیرو ایمشن وہیکل فلیٹ 100فیصد تک مکمل حاصل کرنے کی مدت 2060ہوگی۔الیکٹرک وہیکل پالیسی کے فروغ سے درآمدی فیول کی لاگت میں کمی آئے گی جبکہ ماحول دوست الیکٹرک گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…