کراچی(این این آئی)ہونڈا اٹلس نے پاکستان میں 2 نئی موٹر سائیکلیں باقاعدہ طور پر متعارف کرا دی ہیں جن میں ایک نئی CG150 اور کمپنی کی پہلی الیکٹرک اسکوٹر Icon e شامل ہے۔ہونڈا اٹلس نے اپنے آفیشل انسٹا گرام پیج پر CG 150 کی تصویر جاری کی ہے، یہ موٹر سائیکل 4-اسٹروک SOHC انجن سے لیس ہے اور اس میں سیلف اسٹارٹ اور کک اسٹارٹ دونوں آپشنز موجود ہیں۔سی جی 150 کی مارکیٹ قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ہونڈا نے اپنی پہلی الیکٹرک اسکوٹر Icon e بھی متعارف کرادی ہے، جو خاص طور پر پاکستانی صارفین کے لیے تیار کی گئی ہے، اس کی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ہنڈا اٹلس کی جانب سے سی جی 150 اور الیکٹرک اسکوٹر کی لانچنگ کو موٹر سائیکلوں کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ہونڈا اٹلس نے گزشتہ ماہ اپنے الیکٹرک اسکوٹرز کو مقامی حالات کے مطابق ڈیزائن کر کے لانچ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں جمع کروائی گئی ایک رپورٹ میں کمپنی نے بتایا تھا کہ وہ ریگولیٹری اداروں کے ساتھ قریبی تعاون کر رہی ہے تاکہ الیکٹرک اسکوٹر کی اسموتھ لانچنگ کو یقینی بنایا جا سکے اور اس وقت روڈ ٹیسٹنگ اور کوالٹی چیک کے مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔